the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

فیس بک یا میسنجر پر آپ کسی چیٹ ونڈو پر میسج دیکھ لیں تو اس کے نیچے لکھا آجاتا ہے کہ اسے کس وقت دیکھا گیا ، یا کسی گروپ چیٹنگ میں پتا چل جاتا ہے کس کس نے اسے دیکھا ہے۔

مگر آپ کسی کو نظرانداز کرنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ میسج دیکھنے پر اسے پتا نہ چلے تو آپ کیا کریں گے؟

فیس بک کا یہ سین فنکشن کافی لوگوں کو پسند نہیں آتا اور اگر بس میں ہو تو وہ اسے ٹرن آف کرنا ہی پسند کریں گے۔

تاہم فیس بک نے تو بظاہر اس کا کوئی فیچر صارفین کے لیے پیش نہیں کیا مگر آپ پھر بھی اسے ٹرن آف کرسکتے ہیں۔

اگر تو آپ چاہتے ہیں کہ پیغام دیکھنے کے بعد بھی لوگوں کو معلوم نہ ہو کہ آپ اسے دیکھ چکے ہیں تو گوگل کروم کی ایک ایکسٹیشن کے ذریعے ایسا ممکن ہے۔

گوگل ایپ کی ایکسٹیشن فیس بک ان سین کو انسٹال کریں اور بس یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔

اسی طرح واٹس ایپ میں آپ تحریری، وائس میمو، فوٹو یا ویڈیو کو دیکھیں تو اس پر بلیو ٹک بن جاتا ہے جس سے دیگر افراد کو معلوم ہوجاتا ہے کہ آپ نے وہ میسج دیکھ لیا ہے۔

یعنی کسی بھی میسج پر دو نیلے ٹک بنے آجائیں تو اس سے پتا چل جاتا ہے کہ وہ پیغام



کامیابی سے دوسرے سے تک پہنچ گیا اور اسے دیکھ بھی لیا گیا۔

مگر واٹس ایپ میں ایک خفیہ فیچر چھپا ہے جو موصول ہونے والے پیغام کو پڑھ لینے کے بعد بھی بلیو ٹک لگنے نہیں دیتا۔

تو اس کا طریقہ کار درج ذیل ہے:

جب آپ کو واٹس ایپ پیغام موصول ہو تو اسے اوپن نہ کریں بلکہ اپنی ڈیوائس کی سیٹنگز میں جائیں اور ائیرپلین موڈ کو سوئچ آن کردیں۔

اب آپ واٹس ایپ ایپ کو اوپن کریں جس پر ہوسکتا ہے آپ کے سامنے یہ پیغام آئیں کہ ائیرپلین موڈ پر یہ اپلیکشن ٹھیک طریقے سے کام نہیں کرسکتی مگر اس کو نظر انداز کرکے پیغام کی جانب جائیں، اسے اوپن کرکے پڑھ لیں اور اس پر بلیو ٹک بھی نہیں آئے۔

اب ایپ کو مکمل طور پر بند کردیں یعنی آئی او ایس صارفین ہوم بٹن پر دو بار کلک کرکے واٹس ایپ کے پریویو پین سوائپ کریں جبکہ اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں ملٹی ٹاسک بٹن پر کلک کرکے پریویو پر بائیں جانب سوائپ کریں۔

جب ایپ بند ہوجائیں تو ائیرپلین موڈ ٹرن آف کردیں، تاہم یہ جان لیں کہ جب اگلی بار آپ بغیر ائیرپلین موڈ کے واٹس ایپ کو اوپن کریں گے تو پہلے والے پیغام پر بلیوٹک نمودار ہوجائے گا تاہم وقت مختلف ہوگا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.